منصوبے کے بارے میں

عوامی فن وہفن ہے جو عوامی مقامات پر موجود ہوتاہے۔ یہ کام عارضی یا مستقل ہوسکتا ہے اور بہت سی اشکال میں ہو سکتا ہے ، بشمول لیکن ان تک محدود نہیںسائیکل کے اسٹینڈ (بائیک ریکس) ، بینچیں ، مجسمے ، دیواری نقاشیاں، کاشی کاری ، فنکار کی رسیڈینسیز،پرفارمنس آرٹ ، اور معاشرتی عمل(فن پارے بنانے میں کمیونٹی کی شرکت) ۔

جدید ، متحرک شہروں کی ترقی میں عوامی فن کا اہم کردار ہے۔ اس کا استعمال اہم تاریخی واقعات کی چہرہ کشی کرنے ، کمیونٹی کے جذبہ کی عکاسی کرنے اور موجودہ اور ماضی کے امور کے بارے میں عوامی شعور پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عوامی فن ہمارے شہر کے ثقافتی اثاثے میں اضافہ کرتا ہے اور ہماری ثقافتی شناخت کو شکل دیتا ہے۔ اس سے کمیونٹی کی تعمیر میں مدد ملتی ہے ، اور ہمارے عوامی مقامات کے ساتھ مشغول ہونے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

ہماب ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ نومبر 2020 میں وارڈ 5 اور آس پاس کے شمال مشرقی (نارتھ ایسٹ) کیلگری کمیونٹیز میں عوامی فنون کے مواقع تلاش کرنے کے لئےسٹی کونسل نے ہمیں ہدایت کی جس میں زور دیا گیا تھا کہ جینیسِس سینٹر میں وِشنگ ویل کی چھوڑی ہوئی خلا کو دور کیا جائے اور ان کمیونٹیز میں عوامی فن فنڈز کی تاریخی اعتبار سے غیر منصفانہ تقسیم کی مزید تلافی کی جائے۔

یہ منصوبہ شمال مشرق (نارتھ ایسٹ) میں رہنے والے اور کام کرنے والے فنکاروں کو مزید مواقع فراہم کرے گا۔ اس سے مقامی معیشت کو تعاون حاصل ہو گا اور کمیونٹی کو اکٹھا ہونے اور حیرت انگیز جگہیں تخلیق کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

نقط آغاز کے طور پر ، جب عوامی فن کی بات کی جائے تو ہمیں رہائشیوں ، کاروباری اداروں اور معاشرتی تنظیموں کی اقدار اور ترجیحات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے آراء فیصلے کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے کہ کس طرح کا عوامی فن تخلیق کیا جانا چاہئے ، یہ کہاں واقع ہونا چاہئے اور عوامی فن کون سی کہانیاں سنایئں-

سِٹی آف کیلگری میں مشغولیت

"فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کے لئےسِٹی اور شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین معلومات اکٹھا کرنے کے لئے موزوں مکالمہ۔" –اِنگیج پالیسی(شامل ہونے سے متعلق پالیسی)

آپ کا آراء، اور دوسرے شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کاآراء ، سِٹی کو لوگوں کے نقطئہ نظر ، آراء اور خدشات کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے جمع کردہ آراء کو واٹ وی ہرڈرپورٹ کے ذریعہ مرتب اورمشترک کیا جائے گا۔ ذاتی معلومات کے طور پرنشاندہی کی گئی معلومات ، تحقیر اور ایسے تبصرے جو دی سٹیزرِسپیکٹفُلورک پلیس پالیسی(سٹی کی قابل احترام ملازمت کی جگہ کی پالیسی) یا آن لائن ٹول ماڈریشن پریکٹس پر پورا نہیں اترتے ہیں، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔

اگرچہ اس کا نتیجہ بہت نمایاں انداز کا ہوگا، عوامی شمولیت کا ہدف اتفاق رائے تک پہنچنا یا ہر ایک کو خوش کرنا نہیں ہے۔ عوامی شمولیت رائے دہندگی یا نمائندگی کی معلومات جمع کرنے کے بارے میں بھی نہیں ہے۔ عوامی شمولیت فیصلوں کے ہونے سے قبل ان لوگوں کے آراء ، نظریات اور نقطئہ نظر پر غور کرنے کے بارے میں ہے جو دلچسپی رکھتے ہیں یا فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

سِٹی میں شمولیت کے بارے میں مزید معلومات کے لئےengage.calgary.ca/about. پر جائیں۔


اپنی اِن پُٹ فراہم کریں

مشغولیت کے اس مرحلے میں ، ہم سمجھنا چاہتے ہیں:

شمال مشرقی (نارتھ ایسٹ) کیلگری میں عوامی فن کے بارے میں آپ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؛ اور ، •

آپ کے خیال میں،شمال مشرق (نارتھ ایسٹ) کمیونٹیز میں عوامی فن کےاہم معیارکیا ہیں۔ •

مندرجہ ذیل فیڈبیک فارم 4 حصوں (سیکشنس) میں تقسیم کیا گیا ہے۔وہ یہ ہیں:

عوامی فن پر سوچ بچار •

عوامی فن کے لئے معیار (کیوں ، کون ، عوامی فن کی اقسام کی ترجیحات کرنا) •

جوکہانیاں عوامی فن پیش کریں •

کیا اور کہاں (فن کی قسم اور تجویز کردہ مقامات) •

ہم آپ کو مدعو کرتے ہیں کہ کچھ لمحے نکالیں اور اپنے خیالات کو نیچے دیئے گئے سوالات کے جوابات کے ذریعے اور / یا ورکشاپ (ورکشاپس دیکھیں) میں رجسٹر کرکے ہمارےساتھ شیئر کریں۔

شمولیت 23 مارچ سے 19 اپریل تک کھلی رہے گی۔

اگلے مراحل

آپ کے اِن پُٹ کو پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ وہ اسے اپنےکام کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لئے استعمال کر سکے۔ اس میں شمال مشرقی (نارتھ ایسٹ) کیلگری میں عوامی فن کے معیار کی تیاری میں مدد کے لئےآپ کے فیڈ بیک کا استعمال ؛شمال مشرق (نارتھ ایسٹ)کیلگری سے تعلق رکھنے والے کیلگیرینوں(Calgarians)پر مشتمل ایک سلیکشن پینل تشکیل دینا؛ اور ، ممکنہ فنکاروں کی ایک فہرست بنانا شامل ہوگا۔ فنکاروں کا انتخاب ہوجانے کے بعد ، ہم مشغولیت کے دوسرے دور میں آپ سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

تشخیص اور آبادیات

کیا آپ کو معلوم تھا؟

ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے آپ کو مشغولیت میں شامل محسوس کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ عزت یافتہ محسوس کریں؛ ہم چاہتے ہیں کہ آپ جان لیں کہ آپ کی رائے قابل قدر ہے۔ اور ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو سِٹی کے مشغولیت کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مدد دی جائے۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنے ساتھ اپنے خیالات اور آراء کا اشتراک کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کریں۔ ہم مشغولیت کی سرگرمیوں کو ڈیزائن کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہر وہ فرد جو اس میں شامل ہونا چاہتا ہے ، ہوسکے۔

ہم آپ کے مندرجہ ذیل تشخیصی اور آبادیاتی سوالات کے جوابات کو یہ سمجھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں کہ کمیونٹی کی کون سی آوازیں غائب ہیں تاکہ ہم ان کو اگلی بار شامل کرنے کے لیےبہتر طریقہ سے کام کر سکیں۔ ہم داخلی اور بیرونی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہماری مشغولیات کی سرگرمیاں سب کے لئےخیرمقدمی ہوں۔


كيف تقيّم أداءنا؟ (اختياري)

لا تُستخدم هذه المعلومات في اتخاذ القرارات المتعلقة بالمشروع ولا ترتبط بالمساهمة التي تقدمها أثناء مشاركتك. إلا أن الرد الذي تقدمه حول عملية المشاركة يمكن أن يساعد البلدية على تحسين كيفية إدارة المشاركات جميع هذه الأسئلة اختيارية وعند النقر على زر "إرسال" أدناه تعطي موافقتك على مشاركة هذه المعلومات مع بلدية كالغاري.

أخبرنا رأيك عن هذه المشاركة. اختر الخيار الذي يصف تجربتك بالشكل الأفضل.